تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 21:31

یمن :فضائی آپریشن، باغیوں کے اسلحہ ذخائر، ٹی وی چینل کو نشانہ بنایا

جیو نیوز - صنعاء.........یمن میں سعودی اتحادی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں حوثی باغیوں کے اسلحے کے ذخائر اور ٹی وی چینل کو نشانہ بنایا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کو غیر مسلح کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔یمن میں سعودی اتحادی فورسز کا آپریشن فیصلہ کن طوفان دوسرے ہفتے میں داخل ہورہا ہے، تازہ کارروائیوں میں اتحادی فوج نے صنعا، عدن، ساعدہ اور باب المندب میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں، ہتھیاروں کے ذخائر، زیر قبضہ گیس پلانٹ اور باغیوں کے نجی ٹی وی چینل پر بمباری کی۔ ادھر عرب میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے خلیج عدن میں یمن کے ساحل کی جانب اپنے دو بحری جنگی جہاز روانہ کردیئے ہیں، دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کا کہنا ہے کہ یمن کے محفوظ ہونے تک اتحادیوں کا آپریشن جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.