تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:33

شام: صوبے حلب میں بم دھماکوں میں 32افراد ہلاک

جیو نیوز - دمشق.......شام کے شمالی صوبے حلب میں دو کار بم دھماکوں میں بتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکا ترک سرحد کے ساتھ حلب کے گاوں ہوار کیلس میں ہوا۔ جس میں 23باغی ہلاک ہوئے، جبکہ دوسرا دھماکا ماریی قصبے میں باغیوں کے دفتر کے قریب ہوا، جس میں تین باغی کمانڈوں سمیت 9افراد ہلاک ہوئے۔ سیرئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حملے شدت پسند تنظیم داعش نے کیے۔ جو شمالی شام میں اپنا قبضہ جمانے کے لیے پیش قدمی کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.