تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:59

عدن میں باغیوں کی گولہ باری سے 22 افراد ہلاک

جیو نیوز - عدن.......یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر سعودی اتحادی فورسز کے فضائی حملے جاری ہیں۔ عدن شہر میں باغیوں کی گولا باری سے 22 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یمن میں تین ہفتوں کے دوران 643 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ یمن میں سعودی اتحادی فورسز کا آپریشن فیصلہ کن طوفان دوسرے ہفتے میں داخل ہورہا ہے، تازہ کارروائیوں میں اتحادی فوج نے صنعا، عدن، ساعدہ اور باب المندب میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں، ہتھیاروں کے ذخائر، زیر قبضہ گیس پلانٹ اور باغیوں کے نجی ٹی وی چینل پر بمباری کی۔ ادھر عرب میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے خلیج عدن میں یمن کے ساحل کی جانب اپنے دو بحری جنگی جہاز روانہ کردیئے ہیں۔ دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کا کہنا ہے کہ یمن کے محفوظ ہونے تک اتحادیوں کا آپریشن جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.