11 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:43
بھارت فرانس سے 36رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا، معاہدہ طے پاگیا
جیو نیوز - نئی دہلی.........بھارت فرانس سے 36رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا۔ دونوں ملکوں میں معاہدہ طے پاگیا۔ فرانس اور بھارت کے درمیان ایٹمی پاور پلانٹ اور دفاع سمیت کئی معاہدے ہوئے۔ بعد میں فرانسیسی صدر کے ساتھ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس سے رافیل جیٹ خریدنے کی تصدیق کی، لیکن انہوں نے طیاروں کی قیمت یا معاہدے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فرانس کے ساتھ جیتا پور میں 6ایٹمی پاور پلانٹ لگانے کے بھی معاہدے ہوئے ہیں۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارتی اور فرانسیسی کمپنیاں ملکر دفاعی آلات بھارت میں ناصرف تیار کرے گی، بلکہ ٹیکنالوجی کی تیاری کے لیے بھی کام کریں گی۔