12 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:48
واشنگٹن میں فائرنگ، عمارت بند، شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا
جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکا کی عمارت کیپٹل ہل کے نزدیک فائرنگ کے واقعے کے بعد عمارت بند کردی گئی، فائرنگ کرنے والے نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی عمارت کیپٹل ہل کے نزدیک فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور عمارت اور اطراف کے علاقے کو بند کردیا تھا۔ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو بعد میں گولی مار کر ہلاک کر لیا تھا، پولیس عمارت کے نزیک مشکوک پیکٹ کی تلاش بھی کر رہی ہے۔