12 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:59
امریکی صدر اوباما اور کیوبا صدر راہول کاسترو کی پاناما میں تاریخی ملاقات
جیو نیوز - پاناما سٹی........امریکی صدر باراک اوباما اور کیوبا کے صدر راہول کاسترو کے درمیان پاناما میں تاریخی ملاقات ہوئی۔ امریکا اور کیوبا کے رہنماوں کے درمیان 65سال بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان پاناما میں براعظم شمالی اور جنوبی امریکا کے ممالک کی سربراہی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔ امریکا اور کیوبا کے رہنماوں کے درمیان 1956کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ صدر اوباما نے بات چیت کا آغاز کرتے ہوئے کشادہ دلی پر کیوبا کے صدر راہول کاسترو کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی ملاقات ہے۔ پچھلے پچاس برسوں میں پالسییوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کام نہ ہوسکا۔ لیکن یہ موقع ہے کہ ہمیں کچھ نیا کرنا ہے اور ہم اس راستے پر آگئے ہیں، جس پر چل کر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اس موقع پر کیوبا کے صدر راہول کاسترو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اب بھی اختلافات ہوسکتے ہیں۔ وہ ہر معاملے پر بات چیت کریں گے، تاہم اس میں بہت زیادہ صبر کرنے کی ضرورت ہے۔