تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اپریل 2015
وقت اشاعت: 20:43

روس:سائبیریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 15 افراد ہلاک

جیو نیوز - اسکو.......روس کے علاقے سائبیریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 15افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ آگ سے ایک ہزار سے زائد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق سائبیریا کے جنوبی علاقے خاکاسیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیلی اور اطراف کے 20سے زائد دیہات اور قصبوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ اسکول، عوامی مقامات اور درجنوں گھروں کو آگ سے نقصان پہنچا، متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ آگ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ 96 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ ایک ہزار سے زائد فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.