تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اپریل 2015
وقت اشاعت: 23:34

ٹیکس سے بچنے والوںکے گرد گھیرا تنگ کریں گے، ایڈملی بینڈ

جیو نیوز - لندن......برطانیہ کی اپوزیشن لیبرپارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے اقتصادی مینی فیسٹو جاری کردیا ہے اور کہاہے کہ ان کی جماعت ٹیکس سےبچنےوالوں کے گردگھیرا تنگ کرےگی۔کنزرویٹوپارٹی کامنشورمنگل کوجاری ہوگا۔برطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ ایڈملی بینڈ نے اقتصادی منشورمانچسٹرمیں ووٹرزکےسامنےپیش کردیا ہے۔7 مئی کوانتخابات میں وزیراعظم منتخب ہونےکی صورت میں انہوں نے ورکنگ کلاس کومضبوط بنانےکی بات کی۔بعض سروےکےمطابق کنزرویٹواقتصادی پالیسیاں زیادہ مقبول ہیں تاہم لیبرپارٹی کاخیال ہےکہ عام آدمی پر بوجھ ڈال کرامیروں اور بڑی کارپوریشنز کو غیرمصنفانہ اندازسےسہولتیں دی جاتی ہیں۔ اوراب نظام کوشفاف بنایاجائےگا۔ کنزرویٹوزکہتےہیںکہ لیبرپارٹی کا1997ء سے 2010ء کادوراقتصادی ابتری کادورتھاجس میں 2008ء کااقتصادی بحران بھی آیا۔امکان ہےکہ منگل کوجوابی وارمیں کنزریٹواس معاملےکواوراچھالیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.