14 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:49
ٹیکساس میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی
جیو نیوز - نیویارک......غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے شمالی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے۔گلیاں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں۔نشیبی علاقوں میں گاڑیاں پانی میں پھنس چکی ہیں۔کچھ گھروں کو سیلابی پانی سے جزوی نقصان بھی پہنچا ہے مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بارش کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔