تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:3

لندن: حکمراں جماعت کنزریٹو پارٹی کا انتخابی منشور جاری

جیو نیوز - لندن........برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزریٹو پارٹی نے انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ جس میں قریبا دس لاکھ عام آدمیوں کور عایتی نرخوں پر گھر خریدنے کی سہولت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کیمرون نے سوینڈون میں خطاب کرتے ہوئے منشور کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کنزریٹو پارٹی نے 5برسوں میں ورکنگ کلاس افراد کے ٹیکسوں میں کٹوتی کی اور روز گار دیا۔ گھر خریدنے کی سہولت دی، جبکہ حزب اختلاف لیبرپارٹی انکے ہر اچھے فیصلے پر تنقید کرتی رہی ہے۔ کیمرون کی مجوزہ ہاوسنگ اسکیم برسوں پہلے وزیراعظم مارگریٹ تھیچر نے متعارف کرائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.