تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:39

سوڈان میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

جیو نیوز - خرطوم .....سوڈان میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ صدر عمر البشیر نے اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے انتخابی عمل پر خوشی کا اظہار کیا۔سوڈان میں پیر سے جاری عام انتخابات کا آج آخری دن ہے، اس دوران ایک کروڑ 33لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ انتخابی نتائج کا اعلان 27 اپریل کو کیا جائیگا۔ اپوزیشن جماعتوں نے نہ صرف انتخابات کا بائیکاٹ کیا ، سرکاری عمارات اور بازاروں پر حملے کیے۔ بلوائیوں نے بیلٹ پیپر لانے والی گاڑیوں کو لوٹ بھی لیا اور لوگوں کا الیکشن سے دور رہنے کیلئے دھمکیاں بھی دیں ۔ تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں صرف عمرالبشیر ہی ملکی معیشت کو بہتر بنا کر عوامی مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.