16 اپریل 2015
وقت اشاعت: 4:22
کینیڈا بھارت کو 28 کروڑ ڈالر مالیت کا یورینیم فراہم کرے گا
جیو نیوز - اٹاوا......کینیڈا بھارت کو 28 کروڑ ڈالر مالیت کا یورینیم فراہم کرے گا، اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ، اس بات کا اعلان اوٹاوا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کیا ، معاہدے کے تحت کینیڈا آئندہ 5برسوں کے دوران بھارت کے ایٹمی ری ایکٹرز کے لیے یورینیم ایندھن فراہم کرے گا ، اس سلسلے میں کینیڈا کے ادارے ’کیمکو کارپوریشن‘ کے ساتھ 28 کروڑ ڈالر مالیت کا ایک معاہدہ طے پاگیا ہے ، اس موقع پر نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یورینیم معاہدے سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہوا ہے ۔