16 اپریل 2015
وقت اشاعت: 18:4
مقبوضہ کشمیر:حریت رہنما سید علی گیلانی گھر میں نظر بند
جیو نیوز - سری نگر........بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کو گھر میں نظر بند کردیاگیا ہے۔گزشتہ روز سری نگر کشمیری نوجوان کےقتل خلاف ریلی نکالی گئی تھی ۔ریلی کے دوران پاکستان کا پرچم بھی لہرایاگیا تھا اور پاکستان کے حق میں کشمیری عوام اور رہنماؤں کی جانب سے جذباتی نعرے لگائے گئے تھے۔ جس کے بعد اب بھارتی حکومت کی جانب سے حریت رہنماؤں کے خلاف کارروائی سامنے آئی ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کو ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔کشمیری رہنما مسرت عالم کو بھی گھر میں نظربند کردیا گیا ہے۔