17 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:16
فرانس: مشتاق خان جدون کی سرپرستی میں میگزین ’درمکنون‘ چھپ گیا
جیو نیوز - پیرس.......رضا چوہدری.......فرانس کی معروف سیاسی سماجی شخصیت مشتاق خان جدون کی زیر سرپرستی اور معروف مصنفہ اور ادیبہ محترمہ شاہ بانو مئیر کی زیر اداریت ایک میگزین ’درمکنون‘ چھپ گیا ہے۔ جس کی تقریب 22اپریل بروز جمعہ کو ہوگی، اس میگزین میں اوورسیز سطح پر مقیم پاکستانی خواتین کے مضامین کے علاوہ دینی اور دنیاوی مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس خواتین کی نشت میں محترمہ شاہ بانو مئیر اور انکی ٹیم آورسیزسطح پر خواتین کو درپیش مسائل مشکلات کے علاوہ مقدس کتاب قران پاک کے اردو ترجمہ کے فروغ کے لیے محترمہ شاہ بانو مئیر کی کوششوں کاوشوں اور اس سلسلہ میں انکے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔