18 اپریل 2015
وقت اشاعت: 5:0
نوجوان کاقتل،رہنماؤں کی گرفتاریوں کیخلاف آج مقبوضہ وادی میں شٹرڈاؤن
جیو نیوز - سری نگر...... رہنماؤں کی گرفتاری اور بھارتی جارحیت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن کا اعلان ۔ہڑتال کی کال حریت کانفرنس چیئرمین سید علی گیلانی نے دی ہے۔ کل سری نگر میں احتجاجی ریلی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، شیلنگ اورلاٹھی چارج سے 14 کشمیری زخمی ہو گئے تھے ۔ کشمیری رہنما مسرت عالم کو 7دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ادھر ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہناہے بھارت کی طرف سے کشمیرمیں پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ،دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان کا کہنا تھاکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے ۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو تشدد سے نہیں دبایا جاسکتا، بھارت کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں فوری طورپر بند کرے ۔