تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اپریل 2015
وقت اشاعت: 5:0

بغداد اور اربیل شہر میں کار بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد.......عراق کے دارالحکومت بغداد اور اربیل شہر میں کار بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ سابق صدر صدام حسین کے قریبی ساتھی عزت ابراہیم الدوری کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے ، عراقی صوبے صلاح الدین کے گورنر رعد الجبیری کے مطابق عزت ابراہیم الدوری سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی مارے گئے ہیں، ان کے ہمراہ دیگر 12 شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے کہ الدوری واقعی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ عراقی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل عبدالعامر الزیدی نے بتایا کہ ہمیں 95 فیصد یقین ہے کہ مارے جانے والا شخص عزت ابراہیم الدوری ہی ہے ، عزت ابراہیم الدوری سابق صدر صدام حسین کے نائب تھے اور ان کا شمار صدام کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور 2003 ءمیں عراق پر امریکی حملے کے بعد سے وہ مفرور تھے ، دوسری جانب عراق کے شہر اربیل میں امریکی قونصلیٹ کے باہر بم دھماکے میں 3افراد ہلاک اور 14زخمی ہوئے ، تاہم دھماکے میں سفارت خانے کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا، اس کے علاوہ بغداد کے جنوب مغربی علاقے میں ایک مارکیٹ اور مشرقی ضلع الحبیبیہ میں 2الگ الگ بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک ہوئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.