تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:48

یمن میں حملے روکنے کے اعلان کے باوجودفضائی کارروائی جاری

جیو نیوز - صنعاء........یمن میں حملے روکنے کے اعلان کے باوجود سعودی اور اتحادی افواج کی تازہ کارروائی میں 23حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔ یمن پر نئے حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ امریکی صدر باراک اوباما نے یمن کے سیاسی حل کی تلاش میں ایران کی مدد مانگ لی۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت امن مذاکرات کے لیے حوثی باغیوں نے مکمل طور پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے باوجود سعودی اور اتحادی افواج کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں 23باغی مارے گئے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سعودی اوراتحادی افواج کی جانب سے 26مارچ سے شروع کیے گئے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 1000ہوگئی ہے۔ باغیوں کے زیر قبضہ میزائل سسٹم تباہ کرنے کے دعوے کے باوجود صنعاء سمیت کئی علاقوں پر باغیوں کا کنٹرول برقرار ہے۔ حوثی باغیوں نے مذکرات کے لیے مکمل طور پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ماریطانیہ کے سفارت کاراسماعیل عولد شیخ احمد کو یمن کے لیے اپنا سفیر مقررکردیا ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر باراک اوباما نے ایران سے کہا ہے کہ یمن کے سیاسی حل کی تلاش میں مدد کرے۔ انھوں نے یمن کے پڑوسی ملکوں پر کشیدگی پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔ ادھر سعودی اتحاد کی نئی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ اٹھاون ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد فی بیرل کام تیل کی قیمت ستاون اعشاریہ چوہتر ڈالر ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.