تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اپریل 2015
وقت اشاعت: 23:31

یمن کے بحران کے حل کے لیے مذاکرات شروع کیے جائیں، علی عبداللہ صالح

جیو نیوز - صنعاء........ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے حوثی باغیوں سمیت تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے مطالبات کے مطابق قابض علاقوں سے دستبردار ہو جائیں اور مذاکرات کریں۔یمنی ٹی وی چینل پر جاری بیان میں سابق صدر علی عبداللہ صالح نے کہا کہ حوثی باغی اقوام متحدہ کے تمام فیصلے تسلیم اور ان پر عمل درآمد کریں تاکہ سعودی اتحادی فوج کے فضائی حملے بند ہوں اور مفاہمت کا عمل شروع کیا جا سکے۔ انہوں نے القاعدہ اور مقامی جنگجووں سمیت فریقین سے کہا کہ وہ ملکی مفاد میں ایک دوسرے کو معاف کریں اور بحران کے حل کے لیے مذاکرات شروع کریں۔ سابق صدر نے تجویز دی کہ تمام صوبوں میں مقامی انتظامیہ کے تحت سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے ۔ دوسری جانب یمن کے مختلف شہروں میں اتحادی فوج کے حملے جاری ہیں ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی اتحادی طیاروں نے ایک بار تعز شہر میں باغیوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا ۔ عدن میں بھی صدر منصور ہادی کے حامیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی اور اتحادیوں کی بمباری جاری ہے ۔ جبکہ جنوبی شہر دالے میں باغیوں کو سپلائی روکنے کے لیے ایک رابطہ پل کو بمباری کرکے تباہ کیاگیا ۔ عالمی ادرہ صحت کے مطابق یمن میں اتحادی فوج کی فضائی کارروائی اور لڑائی میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یونیسف کے مطابق مرنے والوں میں 115بچے بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.