25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:19
ریاض:سعودی شہری نے2پولیس اہلکاروں کے قتل کا اعتراف کرلیا
جیو نیوز - ریاض.......داعش سے تعلق رکھنے والے گرفتار سعودی شہری نے 2پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 23 سالہ محمد عبدالرحمان ابو نیان نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے مارچ اور اپریل کے دوران گشت پر مامور 2پولیس اہل کاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور اس بارے میں اسے داعش سے وابستہ افراد نے ہدایات دی تھیں ،محمد عبدالرحمان کو گزشتہ ہفتے اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ یمن سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا .ترجمان کے مطابق عبدالرحمان مستقبل میں سعودی عرب میں کار بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا ۔وزارت داخلہ نے عبدالرحمان کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 10لاکھ ریال انعام کا اعلان کیا ہے ۔