تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:59

استنبول: پہلی جنگِ عظیم میں آرمینیائوں کے قتل عام پر مظاہرہ

جیو نیوز - استنبول.........پہلی جنگِ عظیم کے دوران لاکھوں آرمینیائی باشندوں کے قتل عام کی یاد میں ترکی میں پر امن مظاہرہ کیا گیا۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران لاکھوں آرمینیائی باشندوں کے قتل عام کے 100سال مکمل ہونے پر استنبول کے تقسیم اسکوائر پر ایک پر امن مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں آرمینائی اور ترک باشندوں کے ساتھ ساتھ آرٹسٹوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر قتل عام کی مذمت اور ہلاک ہونے والے افراد کے نام تحریر تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.