25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:3
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق
جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس .......... مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو جاں بحق کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی بیت المقدس کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ چاقووں سے لیس نوجوان اہلکاروں پر حملہ کرنا چاہتا تھا جبکہ مقتول کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انہیں موت کی خبر سن کر انتہائی حیرت ہوئی۔ نوجوان نے اسرائیلی فوج پر حملہ نہیں کیا بلکہ انہیں بغیر کسی وجہ کے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔