تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 20:3

نیپال کے زلزلہ زدہ علاقوں میں زخمیوں کا سڑکوں کے کنارے علاج

جیو نیوز - کٹھمنڈو......زلزلے کے بعد نیپال کے متاثرہ علاقوں میں شدید افراتفری دیکھنے میں آئی۔لوگ آفٹر شاکس سے خوفزدہ نظر آئےلیکن ساتھ ہی ساتھ دبے ہوئے افراد کو نکالنے اور زخمیوں کی دیکھ بھال کاکام بھی جاری رہا۔ زلزلہ اتنی بڑی تباہی لائے گا، شاید ہی کسی نے سوچا ہو۔ نیپال کے متاثر ہ علاقے چند منٹوں کے فرق سے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے۔ زخمیوں میں بہت سوں کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں اس افراتفری میں بھی آرام پہنچانے کی کوششیں کی جاتی رہیںلیکن تعداد اتنی زیادہ تھی کہ سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے اسپتال بنانا پڑے۔ بھارت کے متاثرہ علاقوں سے بھی خوفناک تصاویر آئیں، جہاں لوگ اپنوں کی جدائی کے غم سے نڈھال نظر آئے۔ نیپال میں گزشتہ 80سالوں کے دوران آنے والا یہ بدترین زلزلہ ہے جس کی لپیٹ میں آئے سیکڑوں لوگ اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہیں جس سے ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.