تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اپریل 2015
وقت اشاعت: 5:47

یمن: امن مذاکرات کی کوششوں کے ساتھ جھڑپیں بھی جاری

جیو نیوز - صنعاء........یمن میں امن مذاکرات کے لیے کوششوں کے ساتھ جھڑپیں بھی جاری ہیں، اقوام متحدہ نے ماریطانیہ کے سفارت کار اسماعیل عولد شیخ احمد کو یمن کے لیے نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔ دوسری جانب سعودی فضائی کارروائی اور تازہ جھڑپوں میں مزید 90افراد ہلاک ہوگئے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی جانب سے حوثی باغیوں سمیت تمام گروپوں سے مذاکرات کرنے کی اپیل کے باوجود یمن کے مختلف شہروں میں لڑائی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل بان کی مون نے ماریطانیہ کے سفارت کار اسماعیل عولد شیخ احمد کو یمن کے لیے نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔ جو اقوام متحدہ، خلیج تعاون کونسل اور خطے کی دیگر حکومتوں کے ساتھ مل کر یمن میں امن کے لیے کام کریں گے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق یمن کے جنوبی شہر عدن میں اتحادی طیاروں کی فضائی کارروائی اور حوثی باغیوں اور مقامی جنگجووں کے درمیان لڑائی میں مزید 90افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تعز شہر میں بھی باغیوں اور صدر منصور ہادی کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ سعودی اتحادی طیاروں نے صوبہ لحج میں باغیوں کے ایئربیس کو نشانہ بنایا۔ اقوام متحدہ کے مطابق یمن کی لڑائی میں اب تک 551شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ جن میں 115بچے بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.