تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:59

نیپال :زلزلے سے مرنیوالوں کی تعداد ساڑھے3ہزار سےزائد ہوگئی

جیو نیوز - کٹھمنڈو......نیپال کے ہولناک زلزلے میں مرنےوالوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، کھٹمنڈو میں ہزاروں افراد امداد کے منتظر ہیں، کئی ممالک نےنیپال کے لئے امدادکااعلان کیا ہے ۔زلزلے نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کا نقشہ ہی بدل دیا،زلزلے کے تیسرے روزبھی ملک میں آفٹر شاک محسوس کئے گئے۔ ریسکیو کا عملہ ملبے تلے دب جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ نیپال میں اسکول ایک ہفتے کے لئے بند کر دئیے گئے ہیں۔ نیپال کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے مطابق زلزلے سےاب تک 3 ہزار 617 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،جبکہ ہزاروں زخمی ہیں ۔اسپتالوں میں جگہ نا ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو کھلی جگہوں اور خیموں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی اور غذائی قلت کے ساتھ ساتھ متعدد بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ کھٹمنڈو کے ائیرپورٹ پر سیکڑوں مسافر ائیر پورٹ اور اس کے اطراف ائیرپورٹ سروس فعال ہونے کے منتظر ہیں ۔اُدھر تبت میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کے بعد متاثرہ علاقے میں ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔دوسری جانب چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔زلزلہ، بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی تباہی کے آثار چھوڑ گیا۔ بھارت میں 66 افراد اور بنگلہ دیش میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کئے گئےتھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.