تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2015
وقت اشاعت: 15:48

بھارت اور نیپال میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

جیو نیوز - کٹھمنڈو........بھارت اور نیپال میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے لئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تازہ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ بھوٹان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تاہم فوری طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ زلزلہ ہے یا گزشتہ دن آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور ان میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔فوری طور پر ان جھٹکوں سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.