تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:21

ریاض میں کنونشن سینٹر کی زیر تعمیرعمارت گر گئی،4 مزدور ہلاک

جیو نیوز - ریاض.......سعودی عرب میں القسیم کے علاقے میں کنونشن سینٹر کی زیر تعمیر عمارت گرنے سے 4 مزدور جان سے چلے گئے، 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے، مزدوروں میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پیر کی دوپہر دارالحکومت ریاض سے تقریباً 400 کلومیٹر دور القسیم بریدہ کے علاقے میں واقع القسیم یونیورسٹی میں زیرِتعمیر کنونشن سینٹر گرگیا، عمارت گرنے سے 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ متعدد مزدور زخمی ہیں، یونیورسٹی ترجمان کے مطابق زیادہ تر مزدوروں کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے، القسیم کے گورنر پرنس ڈاکٹر فیصل ال مشال نے جائے حادثے کا دورہ کیا، نزدیکی اسپتالوں میں زخمیوں کی امداد کے لیے انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ سول ڈیفنس کے لوگ مدد کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.