تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:15

دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون کی ضرورت ہے، اشرف غنی

جیو نیوز - نئی دہلی .........افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کو دہشت گردوں کا قبرستان بنانا چاہتے ہیں، تاہم اس کے لیے انہیں پاکستان، بھارت اور دیگر ہمسایہ ممالک کی مدد درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان دہشت گردی کے خلاف میدان جنگ بنا ہوا ہے اور ہم بھارت سے لے کر روس تک کی جنگ وہاں لڑرہے ہیں اور اسی لیے ضروری ہے کہ تمام ہمسایہ ممالک اس جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.