تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:35

نیویارک: نیوکلیئر ہتھیاروں کے خلاف مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار

جیو نیوز - نیویارک..........امریکا میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں شمعیں اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے مطالبات درج تھے، یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا، جبکہ اقوام متحدہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو پر ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے اور یہ کانفرنس 22مئی تک جاری رہے گی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا کے مطابق دنیا بھر میں 16ہزار سے زائد ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، اسی لیے ضرورت اب اس بات کی ہے کہ حکومت پر دبائو بڑھایا جائے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے سنجیدہ اقدام اٹھائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.