تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 13:48

امریکی شہربالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کے قتل کیخلاف احتجاج

جیو نیوز - بالٹی مور..........امریکا کے شہر بالٹی مور میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں ،، شکاگو میں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، شکاگو میں سیکڑوں افراد نے اہم شاہراہ پر مارچ کیا ، ریلی کے شرکانے سیاہ فام کمیونٹی سے یک جہتی کیلئےبینرز اور پلے کارڈز اٹھا ئے ہوئےتھے،شرکا کا مطالبہ تھا کہ ایسے واقعات کی مکمل تحقیقات اور ان میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے،25سالہ سیاہ فام نوجوان پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.