29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:3
یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی جاری
جیو نیوز - صنعا.........یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی جاری ہے اور وہ عدن کے مزید علاقوں پر کنٹرول حاصل کررہے ہیں ،جھڑپوں کے دوران عدن میں بارہ شہری ہلاک ہوگئے ۔یمن کے اہم ساحلی شہر عدن میں حوثی باغیوں کی قدمی جاری ہے اور شہر کے وسط تک پہنچ چکے ہیں۔شہر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی کارروائیوں کے دوران عدن میں 12 شہری ہلاک ہو گئے ہیں ۔ دوسری جانب سعودی اتحادی فورسز نے تعز میں حوثی باغیوں کے مخالف گروپوں کے لئے فضا سے ہتھیار گرائے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ باغی سرکاری عمارتوں پر شیلنگ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے کئی خاندان علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں،گزشتہ روز سعودی اتحادیوں کی کارروائی میں صنعا ایئر پورٹ کے رن وے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔