29 اپریل 2015
وقت اشاعت: 19:48
جاپانی وزیراعظم کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
جیو نیوز - واشنگٹن......جاپانی وزیراعظم نے دوسری جنگ عظیم پر امریکا سے معذرت کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کا کہنا تھا کہ وہ جاپانی حکومت اور عوام کی جانب سے دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی ارواح سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔۔ شنزو ایبے نے دوسری عالمی جنگ میں جاپان کی جانب سے ایشیائی ممالک کو پہنچنے والے نقصانات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔