30 اپریل 2015
وقت اشاعت: 6:19
نیپال ، زلزلے سے ہلاک افراد کی تعدادساڑھے 5 ہزار تک جا پہنچی
جیو نیوز - کھٹمنڈو......... نیپال میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعدادساڑھے پانچ ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ 11 ہزار 400 سے زائد افراد زخمی ہیں ۔قیامت خیز زلزلے کے بعد نیپال میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ امدادی کارروائیوں میں پاکستان سمیت کئی ملک حصہ رہے ہیں ۔اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ایمرجنسی اسپتالوں میں پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے میڈیکل کیمپ بھی شامل ہیں۔ جہاں پاک فوج سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔اقوام متحدہ نے نیپال میں امدادی سرگرمیوں کیلیے بین الاقوامی برادری سے اکتالیس کروڑ ڈالر کی اپیل کی ہے۔اب تک 5 ہزار 5 سو افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔