تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اپریل 2015
وقت اشاعت: 7:48

نیپال زلزلہ،اقوام متحدہ کی عالمی برادری سے41 کروڑ ڈالر کی اپیل

جیو نیوز - نیویارک....... اقوام متحدہ نے زلزلے سے متاثرہ نیپال کی امداد کے لئے بین الاقوامی برادری سے اکتالیس کروڑ ڈالر کی اپیل کی ہےنیپال میں حالیہ زلزلے کے بعد کئی مقامات پر امدادی کام سست روی کا شکار ہے۔ نیپالی حکومت کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر تباہی سے نمٹنا اس کے بس سے باہر ہے ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ادارہ اگلے تین ماہ تک نیپالی حکومت کی امدادی اور بحالی کے کاموں میں مدد کرنا چاہتا ہے ۔تاکہ دور دارز کے علاقوں میں متاثرہ لوگوں تک امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.