30 اپریل 2015
وقت اشاعت: 14:21
نیپال میں پاکستان آرمی کے فیلڈ اسپتال میں بچے کی پیدائش
جیو نیوز - کھٹمنڈو.........نیپال میں پاکستان آرمی کی جانب سے قائم کیے گئے فیلڈ اسپتال میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے ، جس کا نام لاہور رکھا گیا ہے ۔ پاکستان آرمی نے کٹھمنڈو کے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے بخت پور میں فیلڈ اسپتال قائم کیا ہے ۔ اس فیلڈ اسپتال میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے جس کا نام پاکستانی شہر کے نام پر لاہور رکھا گیا ہے ۔ پاکستان آرمی کے فیلڈ اسپتال میں پیدا ہونے والا یہ پہلا بچہ ہے۔