1 مئی 2015
وقت اشاعت: 1:0
رکن پارلیمنٹ منتخب ہوا تو مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کروں گا، کرس ہوپکنز
جیو نیوز - لندن........کنزویٹو پارٹی کے امیدوار کرس ہوپکنز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پھر رکن پارلیمنٹ منتخب کرلیے گئے، تو مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کریں گے۔ کرس ہوپکنز نے کہا کہ ٹوری حکومت نے معیشت کو سنبھالا ہے اور برطانیہ کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔ ہوپکنز نے تسلیم کیا کہ ایشیائی کمیونٹی نے برطانیہ کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی کمیونٹی ووٹ کا حق استعمال کرے اور ایسے افراد کا چناو کرے جو انکے مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔