1 مئی 2015
وقت اشاعت: 1:48
لندن: ریل نیٹ ورک کی بجلی فیل، ہزاروں افراد پھنس گئے
جیو نیوز - لندن.........برطانیہ میں ریل نیٹ ورک کی بجلی فیل ہونے سے ہزاروں افراد کا ٹرین کا سفر ایک بھیانک خواب میں بدل گیا۔ لندن میں ریل نیٹ ورک کے بجلی کے نظام میں اچانک خرابی پیدا ہونے سے مختلف روٹس کی ٹرین سروس کئی گھنٹوں کے لیے معطل ہوگئی اور متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں، بجلی جانے سے ہزاروں افراد ٹرینوں میں پھنس گئے، رش اور اے سی بند ہوجانے کے باعث حبس نے مسافروں کا بُرا حال کردیا، کئی ٹرینوں میں مسافروں کے درمیان جھگڑے بھی ہوئے، حکام کے مطابق انجینئرز خرابی دور کرنے کے لیے کام کررہے ہیں اور کچھ روٹس پر ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔