تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مئی 2015
وقت اشاعت: 2:20

برطانیہ عام انتخابات میں مائیگرینٹس کا کردار فیصلہ کن ہوگا

جیو نیوز - لندن........7مئی کو ہونے والے برطانیہ کے عام انتخابات میں یوں تو ہر ووٹر کی اہمیت ہے، مگر کئی حلقوں میں مائیگرینٹ کمیونیٹیز کی بڑی تعداد ہونے کے سبب مائیگرینٹس ہی فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ برطانیہ میں جنوب ایشیائی کمیونٹی سمیت مختلف مائیگرینٹس کے ووٹ کی اہمیت ہربار ماضی سے زیادہ بڑھ جاتی ہے اور کئی اہم حلقوں میں انکی نمایاں تعداد ہی امیدوار کی جیت میں فیصلہ کن ہوگی۔ سروے کے مطابق ہر10 میں سے ایک ووٹرکی جائے پیدائش برطانیہ نہیں اور ایسے ووٹرز کی مجموعی تعداد 40لاکھ ہے۔ جن میں سے زیادہ ترکا تعلق بھارت، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے سروے کے مطابق نہ صرف لندن کی2 اہم بلکہ برطانیہ بھر میں 70نشستوں کا فیصلہ مائیگرینٹس کی مرضی سے ہوگا اور مائیگرینٹس ان پارٹیوں کو ووٹ دیں گے، جو امیگریشن کے معاملے پر نرم موقف کے حامی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.