تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2015
وقت اشاعت: 7:0

نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 621 ہوگئی

جیو نیوز - کھٹمنڈو .......نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار چھ سو اکیس تک جا پہنچی ہے،جبکہ 14ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں ۔ نیپال میں قیامت خیز زلزلے کو ایک ہفتہ گزر گیا۔کھٹمنڈو میں شہریوں نے دعائیہ تقریب کے دوران شمعیں جلا کر اپنے پیاروں کو یاد کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے تباہ عمارتوں کے ملبے تلے مزید کسی فرد کے زندہ بچنے کی اب کوئی امید نہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،جن میں امریکا ،پاکستان ، بھارت اور چین سمیت 20 سے زایدملکوں کی ریسکیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔کئی افراد ابھی تک لاپتا ہیں ۔امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے تلے زندگی کے آثار کا پتا لگانے کیلیے کتوں اور جدید آلات کی مدد لی جارہی ہے ۔جمعرات کی شام کے بعد سے اب تک ملبے سے کسی کو زندہ نہیں نکالاجاسکا ہے۔کیمپوں میں متاثرین کو خوراک کی کمی اور پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث وبائی امراض پھیلنے کابھی خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.