تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2015
وقت اشاعت: 21:0

برطانیہ کی ننھی شہزادی گھرپہنچ گئی ،شاہی محل آمد پرشاندار استقبال

جیو نیوز - لندن.....برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اپنی ننھی شہزادی کو لے کرگھرپہنچ گئے۔ شاہی محل آمد پر نئی مہمان کا شاندار استقبال کیا گیا۔برطانوی شاہی خاندان میں نئے فرد کا اضافہ ہوگیا ہے، کیٹ مڈلٹن کی بیٹی کی آمد پر برطانیہ میں جشن کا سماں ہے،انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، برطانیہ میں ویک اینڈ کا آغاز شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرائن کے گھر بیٹی کی ولادت کی خوشخبری سے ہوا۔ سینٹ میری اسپتال کے باہر خوشخبری کے منتظر لوگوں کو گھنٹیاں بجاکر برطانوی خاندان میں نئی شہزادی کی آمد کی اطلاع دی گئی۔سلطنت برطانیہ میں نئی شہزادی اپنے بھائی جارج کے بعد تاج برطانیہ کی چوتھی حقدار ہے، ڈیوک آف ڈچز شہزادہ ولیم دو دن قبل ہی بیٹی کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے۔نئی ولی عہد کی آمد پر شاہی خاندان سمیت پورے ملک میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی نئی شہزادی کی ولادت پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.