تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:44

نیپالی حکومت کا پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد قرار

جیو نیوز - کھٹمنڈو............ نیپالی حکومت نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد قرار دے دیا، نیپالی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی امدادی اشیا میں ایسا کچھ شامل نہیں جو نیپالیوں کے عقائد اور ثقافت کے منافی ہو ۔ اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے نیپالی سفیر، چیئرمین این ڈی ایم اے، پاک فضائیہ اور پاک آرمی کے نمائندے کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دوست وہ ہوتا ہے جو مشکل وقت میں کام آئے ، نیپالیوں کی مدد بطور دوست پاکستان کا فرض ہے۔ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے اب تک 50 رکنی ڈاکٹرز اور پیرامیڈکل سٹاف کی ٹیم، 30بیڈز کا فیلڈ اسپتال، 38 رکنی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، 20ہزار ٹینٹس، 20ٹن چاول، 4ٹن ادویات اور ایک ہزار کمبل بھیجے گئے ہیں۔نیپالی سفیر بھرت راج پٹیل نے پاکستانی حکومت کی امدادی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ زدگان کیلئے بھیجی گئی پاکستانی امدادی اشیا میں ایسا کچھ شامل نہیں جو نیپالیوں کے عقائد اور ثقافت کے منافی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ نیپال میں اب تک 200 آفٹر شاکس آچکے ہیں اور ہر گزرتے لمحے میں اموات کا اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان کی امدادی سرگرمیوں پر اٹھنےوالے اخراجات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرسیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ نیپالیوں کی مدد جذبوں کی بات ہے، اسے ہندسوں میں نہیں ناپا جاسکتا، پاکستانی حکومت اور عوام اس مشکل کی گھڑی میں نیپالیوں کی مدد ہر ممکن جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.