تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مئی 2015
وقت اشاعت: 2:44

نیپال: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد7250 ہوگئی

جیو نیوز - کھٹمنڈو.......نیپال میں زلزلے کے 8روز بعد101 سالہ شخص کو اس کے گھر کے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد7250 ہوگئی ہے۔ کٹھٹمنڈو کی تین چوتھائی عمارتوں کو ناقابل رہائش قرار دے دیا گیا۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 101سالہ ارون کمار زلزلے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اپنے مکان کے ملبے تلے 8روز تک زندہ رہا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اس سے قبل نیپالی حکام نے اعلان کیا تھا کہ ملبے کے نیچے اب مزید کسی زندہ فرد کے رہنے کا امکان نہیں رہا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز نیپال کے شمال مشرقی علاقے سے 3خواتین بھی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ دونوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ روز امریکا کا ایک فوجی طیارہ امدادی اور دیگر ضروری سامان لے کر کٹھمنڈو پہنچا ہے۔ نیپال کی وزیر خزانہ رام شرن ماہت کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں جیسے جیسے دور دراز علاقوں تک پہنچ رہی ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے عالمی امدادی اداروں سے اپیل کی کہ ملک میں بحالی کے کاموں کے لیے فنڈز کی فوری ضرورت ہے۔ ادھر دارالحکومت کٹھمنڈو میں مقامی انجینیئرز کی جانب سے ڈھائی ہزار عمارات کا سروے کیا گیا ہے، جس کے مطابق تین چوتھائی عمارتیں زلزلے سے شدید متاثر ہوئیں، یہ عمارتیں رہائش کے قابل نہیں ہیں اور انہیں خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.