تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 مئی 2015
وقت اشاعت: 7:16

این اے108،طارق تارڑ کو ٹکٹ دینے پرتحریک انصاف فرانس خوش

جیو نیوز - پیرس..... رضا چوہدری ....... تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابوبکر گوندل اور فرانس کی مشہور سماجی و سیاسی شخصیت پرویز گوندل نے مندی بہاؤ الدین سے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو آٹھ کا ٹکٹ علاقے کی اہم شخصیت سابق رکن قومی اسمبلی طارق تارڑ کو دینے پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان و دیگر قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے اس فیصلے نے کارکنان و علاقے کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں اور انشاء الله طارق تارڑ یہاں سے بھاری اکثریت سے جیتے گے ۔انہوں نے طارق تارڑ کو اپنی اور اپنی پوری برادری کی جانب سے بھر پور حمائت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا کہ جس طرح آپ پہلے بھی ہر وقت اپنے حلقے کی عوام کی خدمت میں حاضر رہتے ہیں اور ہر دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں، انھیں پورا یقین ہے کہ ایک دفعہ پھر آپ یہاں سے کامیابی حاصل کر خدمت کا اپنا مشن جاری رکھیں گے آخر میں انہوں نے علاقے کی عوام کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ طارق تارڑ جیسے نڈر اور عوام کے خدمات گار انسان کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.