4 مئی 2015
وقت اشاعت: 23:48
نومولود شہزادی کا نام شارلٹ الزبتھ ڈیانا رکھ دیا گیا
جیو نیوز - لندن........برطانیہ کے شاہی خاندان میں آنے والی ننھی شہزادی کا نام اپنی دادی اور پر دادی کے نام کے ساتھ شارلٹ الزبتھ ڈیانا رکھ دیا گیا ہے۔شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شہزادی بیٹی کے نام کا اعلان شاہی محل سے کیا گیا، نومولود شہزادی کے نام میں بچی کی دادی لیڈی ڈیانا اور پردادی کوئن الزبتھ دوئم کا نام بھی شامل ہے، اس سے قبل ننھی شہزادی کی آمد کی خوشی میں لندن کے ٹاور آف لندن پر 41 اور ہائیڈ پارک پر 62 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔