تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2015
وقت اشاعت: 1:31

برطانیہ: 650 نشستوں پر 7 مئی کو انتخابات ،جوڑ توڑ میں تیزی

جیو نیوز - لندن......بر طانیہ میں 7 مئی کو ہونے والے انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔میل ملاقاتیں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔برطانیہ میں پولنگ جمعرات 7 مئی کو ہو گی ۔پولنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو گی اور رات 10 بجے تک جاری رہے گی ۔پولنگ اسٹیشنزپرائمری اسکولوں ، لائبریریوں، گرجا گھروں کے علاوہ سیلونز اور کلبوں میں بھی بنائے جائیں گے ۔برطانوی دارالعوام کے جن 650 حلقوں میں انتخابات ہوں گے ان میں انگلینڈ کے 533 حلقے‘اسکاٹ لینڈ کے59‘ویلز کے 40 اور شمالی آئیر لینڈ کے 18 حلقے شامل ہیں ۔650 میں سے 326 نشستیں لینے والی جماعت حکومت بنا سکتی ہے ۔تاہم رائے عامہ کے جائزوں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت اتنی تعداد میں سیٹیں نہیں جیت سکے گی اور آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی ۔انتخابات میں کل 3971 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں 1020 خواتین امیدوار ہیں ۔سب سے زیادہ امید وار کنزرویٹو پارٹی کے 648 ہیں جبکہ لیبر اور لب ڈیم کے امیدواروں کی تعداد 631 ۔631 ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.