5 مئی 2015
وقت اشاعت: 3:16
قطر،فرانس سے7ارب ڈالرمالیت کےجدیدجیٹ خریدےگا
جیو نیوز - دوحا......خلیجی ریاست قطر، فرانس سے 7 ارب ڈالر مالیت کے جدید جیٹ طیارے خریدے گا، دونوں ممالک میں معاہدہ طے پاگیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر نے فرانس کے طیارہ ساز اور دفاعی سامان تیار کرنے والے گروپ داسالٹ کے ساتھ 7ارب ڈالر مالیت کا ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت قطر فرانس سے 24رافال لڑاکا طیارے خریدے گا۔معاہدے پر دوحا میں داسالٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر اور قطری جنرل احمد المالکی نے دستخط کیے ۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ قطر نے ان لڑاکا طیاروں کو خریدنے کے لیے اچھا انتخاب کیا ہے ، فرانس اور قطر کے درمیان رافال طیاروں کی فروخت کے علاوہ ایک اور معاہدہ بھی طے پایا ہے جس کے تحت فرانس 36 قطری پائلٹوں اور 100 میکنیکل انجینئروں اور انٹیلی جنس افسروں کو تربیت بھی فراہم کرے گا۔