تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2015
وقت اشاعت: 3:32

ڈن فورڈ متوقع نئے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف

جیو نیوز - واشنگٹن....امریکی صدر باراک اوباما نے جنرل جوزف ڈن فورڈ کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا، باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔امریکی حکام کے مطابق صدر اوباما نے جنرل مارٹن ڈمپسی کی جگہ جنرل جوزف ڈن فورڈ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان آج وائٹ ہاوس میں کیا جائے گا ۔ انسٹھ سالہ جنرل جوزف ڈن فورڈ 2013ء اور 2014ء میں افغانستان میں بطور نیٹو کمانڈر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جبکہ وہ مرین کور میں بھی35سال کام کر چکے ہیں۔جنرل مارٹن ڈمپسی 2011ء سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.