5 مئی 2015
وقت اشاعت: 4:20
قطرمیں افغان حکومت اور طالبان کےدرمیان مذاکرات
جیو نیوز - دوحا...... قطرمیں افغان حکومت اور طالبان کےدرمیان مذاکرات میں دوحہ میں طالبان کا سیاسی دفتر کھولنے پر اتفاق کر لیا گیا۔تاہم غیر ملکی افواج کی افغانستان سے واپسی اور جنگ بندی کے معاملات پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔مذاکرات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں ہونے والے 2 روزہ غیر سرکاری اجلاس میں فریقین کے 40 نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے کے لیے اسے دوحا میں سیاسی دفتر کھولنے کی اجازت دی جائے جبکہ اجلاس میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ طالبان رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی دہشت گردی کی بلیک لسٹ سے خارج کیے جائیں تاکہ وہ مذاکرات کے لیے سفر کرسکیں ، غیر ملکی فوجوں کی موجودگی میں طالبان نے لڑائی بند کرنے سے بھی انکار کردیا۔