5 مئی 2015
وقت اشاعت: 16:21
مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی آبادکاری کیخلاف احتجاج
جیو نیوز - سرینگر.........مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی آبادکاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ اور بھارتی حکومت کے خلاف آج بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ سرینگرمیں سیکڑوں افراد ہندو پنڈتوں کی آبادکاری کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارت مسلمان اکثریتی علاقوں میں ہندو پنڈتوں کی اسرائیلی طرز پر آبادکاری کرنا چاہتا ہے ۔ حریت رہنمائوں کے مطابق 2 سے تین لاکھ ہندو پنڈتوں کی آبادکاری سے کشمیرکی علیحدہ ریاست کی حیثیت ختم ہوجائے گی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کےلیے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔