6 مئی 2015
وقت اشاعت: 22:4
برطانیہ میں انتخابی مہم کا آخری دن، انتخابات کیلئے ووٹنگ کل
جیو نیوز - لندن........برطانیہ میں انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے، ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا فیصلہ کرنے کے لیے برطانوی عوام کل اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔برطانیہ کے عام انتخابات میں موجودہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو پارٹی اور ایڈ ملی بینڈ کی حزب مخالف جماعت لیبر پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے تاہم لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اسکاٹش نیشنل پارٹی حکومت سازی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ 4 کروڑ پچاس لاکھ برطانوی شہری کل ہونے والی ووٹنگ کے اہل ہیں، ہاؤس آف کامن کے 650 حلقوں کے لیے 3971 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے، پولنگ مقامی وقت کے مطابق کل صبح 7 بجے شروع ہوکر رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔ 650 میں سے 350 نشستیں لینے والی جماعت ہی حکومت سازی کرسکے گی تاہم رائے عامہ اور ماہرین کے تجزیوں کے مطابق برطانیہ کی نئی حکومت کے لیے مخلوط حکومت سازی کا زیادہ امکان ہے۔