6 مئی 2015
وقت اشاعت: 23:31
کھٹمنڈو: زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور سرچ آپریشن جاری
جیو نیوز - کھٹمنڈو.........نیپال میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد7600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ نیپال میں آنے والے زلزلے کو 12روز بیت گئے۔ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیپال ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 7652تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 16390افراد زخمی ہیں۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔ زلزلے کی خوفناک یادیں مٹانے اور متاثرین کی پریشانی دور کرنے کے لیے یوگا کلاسیں منعقد کی جارہی ہیں، جبکہ امدادی ٹیمیں دور دراز علاقوں میں متاثرین کو سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔ امریکا، پاکستان، چین اور بھارت سمیت دیگر ممالک کی جانب سے امدادی سامان کٹھمنڈو پہنچ رہا ہے۔ چین نے ریلیف آپریشن کے لیے 3ہیلی کاپٹرز نیپال بیھج دیے ہیں۔